خواتین کرکٹ
معاوضہ 50 فیصد بڑھا، دو ورلڈ کپ میں صرف نیدرلینڈز کو ہرایا: ویمن ٹیم اب نئے کوچ کے سپرد
پی سی بی نے خواتین کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھایا، کنٹریکٹ 16 سے 20 کیے اور ڈومیسٹک فہرست کو دو درجوں میں بانٹا۔ مگر کولمبو کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم ایک میچ بھی نہ جیت سکی اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف نیدرلینڈز کو ہرایا جا سکا۔ اب ہدف 2028 کا ہوم ورلڈ کپ ہے۔






